تمام کھلاڑی فارم میں ہیں ،پی ایس ایل فائنل میں پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے، لیگ سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا ،کامیاب ایونٹ کروانے پر پی سی بی مبارکباد کا مستحق ہے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمدکی میڈیا سے گفتگو ٹیم متحد ہے کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے فائنل اپنے نام کریں گے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان
اتوار 21 فروری 2016 17:33
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی فارم میں ہیں ،پی ایس ایل فائنل میں پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے، لیگ سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا ،کامیاب ایونٹ کروانے پر پی سی بی مبارکباد کا مستحق ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز حمد نے کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کمزور ٹیم سمجھ کراہمیت نہیں دی جارہی تھی کیونکہ اس میں بڑے نام بھی شامل نہیں تھے لیکن ٹیم پلیئرز کی انتھک محنت اورکوچ اور پوری مینجمنٹ کی جانب سے بھر پور سپورٹ کی وجہ سے وہ پہلی پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
سر ویوین رچرڈ کی وجہ سے بھی کھلاڑیوں کو بھرپور اعتماد حاصل ہوا ہے اور ان کے گھل مل کر رہنے اور ہر لمحہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنے کی وجہ سے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بہت فائدہ ہوا ہے۔(جاری ہے)
پی ایس ایل کے حوالے سے سرفراز حمد کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا اور اتنابہترین ایونٹ کروانے پر پی ایس ایل اور پی سی بی کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ، جب کہ پاکستانی عوام نے بھی اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں اور امید ہے کہ فائنل میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل بھی جیتیں گے،ٹیم متحد ہے۔ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے فائنل اپنے نام کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.