کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 363 رنز بنالئے

کینگروز کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 370 رنز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 7 رنز درکار،جبکہ اسکی 6وکٹیں باقی آسٹریلیا کے جوئے برنس 170،سٹیون سمتھ 138 اور عثمان خواجہ 24رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

اتوار 21 فروری 2016 17:33

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر ..

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 363 رنز بنالئے،آسٹریلیا کی جانب سے جوئے برنس 170،سٹیون سمتھ 138 اور عثمان خواجہ 24رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ایڈم ووگز 2اور ناتھن لیوئن 4رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں،نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور ویگنر نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 370 رنز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے ابھی مزید 7 رنز درکار ہیں جبکہ اسکی 6وکٹیں ابھی باقی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز جوئے برنز اور اسٹیو اسمتھ کی شاندار سنچریز کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں چار وکٹ پر 363 رنز بنالئے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز 57 رنز ایک وکٹ سے کیا تو دس رنز کے اضافے سے آسٹریلیا کو عثمان خواجہ کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑاجو 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عثمان کے آؤٹ ہوجانے کے بعد جو برنز اور اسٹیو اسمتھ نے کیوی بولرز کو خوب پریشان کیا اور دونوں نے سنچری اسکور کرتے ہوئے آسٹریلیا کو مضبوط پوزیشن میں لاکھڑا کیا ہے۔ آسٹریلیا کا اسکور جب 356 رنز پر پہنچا تو جو برنز 170 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ان کے فورا بعد ہی اسٹیون اسمتھ بھی 137 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔دن کے اختتام پرمہمان ٹیم نے 4 وکٹ پر 363 رنز بنالئے تھے اور اسے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 370 رنز کا خسارہ پورا کرنے کے لئے ابھی مزید 7 رنز درکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :