کوہاٹ، انڈر 23 گیمز خیبر پختونخوا کے تحت مختلف کھیلوں کے ٹرائلزکامیا بی سے جاری

لڑکیاں بھی برابر کی شریک، ضلع بھر سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جا ئے گا

اتوار 21 فروری 2016 17:46

کوہاٹ، انڈر 23 گیمز خیبر پختونخوا کے تحت مختلف کھیلوں کے ٹرائلزکامیا ..

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء ) کوہاٹ میں انڈر 23 گیمز خیبر پختونخوا کے تحت مختلف کھیلوں کے ٹرائلزکامیا بی سے جاری ہیں اورنوجوان کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں اور وہ مختلف کھیلوں میں برابرشریک رہی ہیں۔ان گیمز میں ضلع بھر سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کر دیا جا ئے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپوڑٹس ڈیپارٹمنٹ کوھاٹ کے زیر نگرانی انڈر 23 گیمز خیبر پختونخوا کے لیے مختلف کھیلوں کے حوالے سے تشکیل کردہ کمیٹیوں نے مختلف مقامات پر ٹرائلز منعقد کراکر میرٹ پر بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کوھاٹ سپورٹس کمپلیکس میں کنوینئر ضلع کونسل عبدالرشید نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ میرٹ کی بالادستی قائم رکھی جائے تاکہ علاقہ کا نام روشن ہو اور اچھا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آ سکے ۔

(جاری ہے)

تحصیل ناظم ملک تیمور خان نے کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے اور سکواش کورٹ کی مرمتی اور سامان کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا باسکٹ بال ٹرائلز میں فقیر محمد اعوان‘ ارشد نذیر ڈوڈی‘ تائیکوانڈو کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس کسٹ محمد واجد فٹ بال کے ڈسٹرکٹ کونسلر فہیم‘ چچا ہمایون‘ سکواش‘ ٹیبل ٹینس‘ باکسنگ کے ڈسٹرکٹ کونسلر فیاض بھولو اور تحصیل ناظم ملک تیمور خان‘ کرکٹ کے کنوینئر ضلع کونسل عبدالرشید‘ فواد شنواری‘ واحد الرحمن خٹک‘ والی بال کے پرنسپل اے زیڈ ایم شاہد زمان اور خواتین کے ٹرائلز کا افتتاح فنانس آفیسر واحد الرحمن نے کیا ٹرائلز میں ہزاروں کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :