رافیل نڈال کو ریو اوپن کے سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

اتوار 21 فروری 2016 17:56

رافیل نڈال کو ریو اوپن کے سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

ریو ڈی جنیرو ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال ریو اوپن کے سیمی فائنل میں پیبلو شاویز کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک سپین کے رافیل نڈال کو یوروگوئے کے پیبلو شاویز کے ہاتھوں ناقابل توقع شکست کا سامنا کرنا پڑا، دونوں کھلاڑیوں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا، نڈال نے پہلے سیٹ میں 7-6 سے فتح حاصل کی تاہم شاویز نے عمدہ کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹس بالترتیب 7-6 اور 6-4 سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں پیبلو شاویز کا مقابلہ ارجنٹائن کے گیڈو پیلا سے ہوگا۔