انگلینڈ ویمن نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ ویمن کو 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

اتوار 21 فروری 2016 17:56

انگلینڈ ویمن نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ ویمن کو 4 وکٹوں ..

جوہانسبرگ ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) انگلینڈ ویمن نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ ویمن کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ فاتح سائیڈ نے 132 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سیرا ٹیلر نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ انہیں میچ اور سیریز کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جوہانسبرگ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔ لزیل لی نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اینا شربسول نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ ویمن نے ہدف 15.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سیرا ٹیلر نے 60 رنز کی دھواں دار اننگزکھیل کر انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ شبنم اسماعیل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سیرا ٹیلر کو میچ اور سیریز کی بہترین پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :