ثام قیوری ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل

اتوار 21 فروری 2016 17:59

ثام قیوری ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل

فلوریڈا ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) ثام قیوری اور راجیو رام نے ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ڈیلرے میں جاری مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں مقامی کھلاڑی ثام قیوری نے ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 7-5 اور 7-5 رہا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں امریکہ ہی کے راجیو رام نے بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو بآسانی 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :