قومی احتساب بیورو کا پی پی پی کی رہنما فرزانہ راجہ کے گرد کا گھیراتنگ کرنے کا فیصلہ ،فرزانہ راجہ کو امریکہ سے واپس لانے کیلئے وارنٹ جاری سمیت مختلف آپشنز پر غور

اتوار 21 فروری 2016 18:58

قومی احتساب بیورو کا پی پی پی کی رہنما فرزانہ راجہ کے گرد کا گھیراتنگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب نے )بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ کے گرد نیب کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی بدعنوانی کے شواہد جمع کر لیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو نے پی پی رہنما فرزانہ راجہ سے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان سے اشتہارات میں غبن اور غیرقانونی بھرتیوں کی بھی تفتیش کی جائے گی۔ فرزانہ راجہ کو امریکہ سے وطن واپس لانے کے لیئے مختلف آپشنز پر غوربھی ہورہا ہے۔اس سلسلے میں ان کی وطن واپسی کے لیئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :