شام میں جنگ بندی، عبوری سمجھوتے پر اتفاق ہو گیا ہے، جان کیری

اتوار 21 فروری 2016 19:00

شام میں جنگ بندی، عبوری سمجھوتے پر اتفاق ہو گیا ہے، جان کیری

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں پانچ سال سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے سلسلے میں فائر بندی پر عبوری اتفاقِ رائے پیدا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق اردن کے دارالحکومت عمان میں امریکی وزیر خارجہ نے اپنے اردنی ہم منصب ناصر جودہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے ساتھ اِس عبوری ایگریمنٹ کے حوالے سے بات بھی کی ہے۔ کیری کے مطابق امریکی صدر اوباما جلد ہی روسی صدر پوٹن سے اِس اتفاقِ رائے پر بات کریں گے اور اْس کے بعد ایگریمنٹ کے نافذ العمل ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :