حکومت کی میگا سکینڈلز پر اپوزیشن جماعتوں کو بریفنگ دینے کی پیشکش
فہد شبیر اتوار 21 فروری 2016 19:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2016ء) چودھری نثار کہتے ہیں کہ سندھ حکومت کو کسی کیس پر تحفظات ہیں تو عدالت جائے، حکومت نیب سے خوفزدہ ہے نہ ناراض۔وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نیب سے ناراض یا خوفزدہ نہیں ہے۔ جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے نیب کو مسلم لیگ (ن) کیخلاف بنایا تھا۔
13 سال (ن) لیگ نیب کا نشانہ بنی رہی۔ ہماری دو سخت مخالف حکومتیں ہمارے خلاف کچھ نہیں نکال سکیں اب خوفزدہ کیوں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بیان کا مقصد نیب کے پر کاٹنا نہیں ہے۔ وزیراعظم نے بزنس مین کو خوف زدہ کرنے کے پس منظرمیں بیان دیا تھا۔ چودھری نثار نے کہا کہ بڑے گھپلوں میں اربوں روپے بے دردی کیساتھ کھائے گئے۔(جاری ہے)
کیسز میں سیاسی لوگ شامل ہیں۔
اتنے گھمبیر کیسز تھے کہ اگر آگے نہ بڑھتے تو قومی جرم ہوتا۔ اگر پیپلز پارٹی بڑے گھپلوں میں غلط فہمی کا شکار ہے تو عدالتی سکروٹنی اور تمام متعلقہ اداروں کو بریفنگ دینے کے لیے تیار ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے۔ بہت سارے میگا کرپشن سکینڈلز پر ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے۔ جمہوری حکومت میں آزاد عدلیہ موجود ہے۔ اپنے ڈھائی سالہ دور کو عدالتی تحقیقات کے لیے پیش کر دیا ہے۔ سندھ حکومت کو اگر نیب یا ایف آئی اے کی کارروائی پر اعتراض ہیں تو عدالت جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری آفر آصف علی زرداری صاحب کے واپس آنے پر مشروط نہیں ہے۔ زرداری واپس آئے یا نہ آئیں، اگر عدالتی کمیشن بنانے کے لیے تیار ہیں تو حکومت آگے بڑھے گی۔ جس پر تمام اپوزیشن پارٹیوں کا اتفاق ہو ان ججز پر کمیشن بنانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ چودھری نثار علی خان نے بتایا کہ پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا چکی ہیں تاہم ان کے بارے واضح اعلان کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے۔ میڈیا قیاس آرائیوں سے گریزکرے۔ جو بھی فیصلے ہوں گے قانون کے مطابق ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی روانگی کے لیے بھارتی حکومت خط لکھا ہے۔ بھارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آمد سے پانچ دن پہلے بتا دیا جائے۔ ہماری سپیشنل انویسٹی گیشن ٹیم آئندہ چند دنوں بعد بھارت جائے گی۔ چودھری نثار نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے بھارت نے ہم سے کچھ نمبر شیئر کیے ہیں جنہیں ایف آئی آر کا حصہ بنایا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.