پاکستان سپر لیگ ،کامران اکمل نے شان ٹیٹ کو ہیٹرک سے محروم کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 21 فروری 2016 21:58

پاکستان سپر لیگ ،کامران اکمل نے شان ٹیٹ کو ہیٹرک سے محروم کردیا

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے پلے آف میں پشاور زلمی کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے شان ٹیٹ کو ہیٹرک سے محروم کردیا ۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری میچ میں پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ نے 14اوور کی پہلی گیند پر ڈووین سمتھ کو ایل بی ڈبلیو اور دوسری گیند پر بریڈ ہیڈن کو بولڈ کیا ، ان کی ہیٹرک بال کو خالد لطیف نے فلک کرنے کی کوشش کی تاہم گیند انکے گلو کو چھوتے ہوئے وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں میں گئی تاہم وہ حسب روایت اپنے اہم کیچز چھوڑنے کی روایت قائم رکھتے ہوئے اسے تھامنے میں ناکام رہے اور یوں شان ٹیٹ پاکستان سپر لیگ میں ہیٹرک کرنیوالے دوسرے باؤلر بننے سے محروم رہے ۔