پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے177 رنز کا ہدف دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 21 فروری 2016 22:30

پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے177 رنز ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو ایونٹ کا فائنل کھیلنے کے لیے 177رنزکا ہدف دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ شروع کی تو شرجیل خان نے پشاور کے باؤلرز کی دھلائی شروع کردی تاہم ان کے ساتھ اوپنر ڈووین سمتھ گیند ٹائم کرتے ہوئے مشکلات کا شکار نظر آئے ، دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے 108جوڑے ، سمتھ 19رنز بنا کر ٹیٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہوئے ،اگلی ہی گیند پر بریڈ ہیڈن جارحانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔

شرجیل خان نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے پاکستا ن سپر لیگ کی پہلی سنچری مکمل کی ۔شرجیل آخری اوور میں 62گیندوں پر12چوکوں اور 8چھکوں کی مدد سے 117رنز بنا کر پوویلین لوٹے اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں پر 176رنز سکور کیے ۔ خالد لطیف 28رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ پشاور کی جانب سے شان ٹیٹ نے 2شکا رکیے۔