ایم کیوایم کاالطاف کی تقریرپر پابندی کیخلاف لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگانا اعلان

اتوار 21 فروری 2016 23:15

ایم کیوایم کاالطاف کی تقریرپر پابندی کیخلاف لاہور سمیت پنجاب کے دیگر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) ایم کیوایم نے اپنے قائدکی تقریرپر پابندی کیخلاف لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگانا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کے ترجمان کے مطابق علامتی بھوک ہڑتال لاہور اسلام آباد،ملتان،رحیم یار خان اور فیصل آباد میں کی جائے گی اس سلسلے میں اسلام آباد، ملتان،رحیم یار خان میں 23اور24 فروری، لاہور میں 24 اور25فروری کو کیمپ لگائے جائیں گے۔