دوسرا ٹی ٹونٹی ، اے بی ڈیویلیرز کا لاٹھی چارج ، جنوبی افریقہ انگلینڈ کیخلاف 9وکٹوں سے کامیاب

اتوار 21 فروری 2016 23:15

دوسرا ٹی ٹونٹی ، اے بی ڈیویلیرز کا لاٹھی چارج ، جنوبی افریقہ انگلینڈ ..

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی20میں انگلینڈ کو9وکٹوں سے شکست دیکر دومیچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ، جنوبی افریقہ نے جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 172 رنز کا ہدف 14.4اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ، جنوبی افریقہ کی جانب کپتان اے بی ڈویلیئر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29گیندوں پر6چھکوں اور6چوکوں کی مدد سے 71رنز بنائے جبکہ ہاشم آملہ69اورڈوپلیسز22رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

انگلینڈ کی جانب سے واحد وکٹ عادل رشید نے حاصل کی ۔ جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد اسپینئر عمران طاہر کو مین آف دی سیریز اور اے بی ڈویلیئر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4اوورز میں 171رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر 54،مورگن 38،جوئے روٹ34رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیل ایبٹ نے 3،کرس مورس اورکارگیوسو ربدا نے 2,2اور عمران طاہر نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 172 رنز کا ہدف 14.4اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ، جنوبی افریقہ کی جانب کپتان اے بی ڈویلیئر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29گنیدوں پر6چھکوں اور6چوکوں کی مدد سے 71رنز بنائے جبکہ ہاشم آملہ69اورڈوپلیسز22رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے واحد وکٹ عادل رشید نے حاصل کی ۔ جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد اسپینئر عمران طاہر کو مین آف دی سیریز اور اے بی ڈویلیئر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :