آسٹریلوی حکومت نے ملائیشیا میں دہشت گرانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا،کوالالمپور میں دہشت گردوں نے حملوں کا منصوبہ بنایا ہے، حملوں میں مغربی اہداف یا ایسے مقامات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جو مغربی باشندوں میں مقبول ہیں، آسٹریلین ہائی کمیشن کا انتباہ

اتوار 21 فروری 2016 23:33

آسٹریلوی حکومت نے ملائیشیا میں دہشت گرانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا،کوالالمپور ..

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء)آسٹریلوی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ملائیشیا میں دہشت گرانہ حملے کیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت میں واقع آسٹریلین ہائی کمیشن نے بتایا ہے کہ کوالالمپور میں دہشت گردوں نے حملوں کا منصوبہ بنایا ہے۔ کمیشن کے مطابق اسی تناظر میں ملائیشیائی پولیس نے متعدد متشبہ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں مغربی اہداف یا ایسے مقامات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جو مغربی باشندوں میں مقبول ہیں۔ کوالالمپور کے محکمہ پولیس کے مطابق دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔