جاپانی کمپنیوں نے بھارت میں اپنے کارخانوں کا کام روک دیا ۔ جاپانی اخبارآساہی

پیر 22 فروری 2016 00:03

جاپانی کمپنیوں نے بھارت میں اپنے کارخانوں کا کام روک دیا ۔ جاپانی اخبارآساہی

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) جاپانی کمپنیوں نے بھارت میں اپنے کارخانوں کا کام روک دیا ہے ۔جاپان بھارتی ریاست ہریانہ میں ہنگاموں کے باعث اس علاقے میں واقع اپنے کارخانوں میں کام روکنے پر مجبور ہوا ہے۔ یہ اطلاع ایک جاپانی اخبار "آساہی" نے دی ہے۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمپنی سوزوکی نے اپنے دو کارخانوں کا کام روک دیا ہے کیونکہ پرزوں کی فراہمی کا عمل معطل ہو گیاہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہریانہ اور اس کے پڑوسی علاقوں میں جاپان کی کمپنیوں کے کل پانچ سو کارخانے اور نمائندہ ادارے واقع ہیں جو ہنگاموں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ہریانہ میں جٹ برادری کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جو سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں اور مختلف جھگڑوں کے نتیجے میں اب تک8 افراد ہلاک اور 78 زخمی ہو چگے ہیں۔ ہریانہ میں کرفیو نافذ ہے جبکہ کچھ علاقوں میں مسلح افواج بھی بھیج دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :