پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 50رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 فروری 2016 00:18

پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 50رنز سے شکست ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 50رنز سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کی لیے کوالیفائی کرلیا ۔ دبئی میں جاری میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ شروع کی تو شرجیل خان نے پشاور کے باؤلرز کی دھلائی شروع کردی تاہم ان کے ساتھ اوپنر ڈووین سمتھ گیند ٹائم کرتے ہوئے مشکلات کا شکار نظر آئے ، دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے 108جوڑے ، سمتھ 19رنز بنا کر ٹیٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہوئے ،اگلی ہی گیند پر بریڈ ہیڈن جارحانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔

شرجیل خان نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے پاکستا ن سپر لیگ کی پہلی سنچری مکمل کی ۔شرجیل آخری اوور میں 62گیندوں پر12چوکوں اور 8چھکوں کی مدد سے 117رنز بنا کر پوویلین لوٹے اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں پر 176رنز سکور کیے ۔

(جاری ہے)

خالد لطیف 28رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ پشاور کی جانب سے شان ٹیٹ نے 2شکا رکیے۔177رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز اچھا نہ رہا اور ڈیوڈ ملان 7رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ، محمد حفیظ 8رنز بنا کر پوویلین لوٹے،کامران اکمل 45رنز سکو ر کرنے میں کامیاب ہوسکے جبکہ بریڈ ہوج کی اننگز 5رنز تک محدود رہی۔

ڈیرن سیمی بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 9رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔شاہد یوسف 4جبکہ وہاب ریاض اور حسن علی بھی 1،1 رن سکور کرکے آؤٹ ہوئے ۔ شاہد آفریدی 2چوکے اور 4چھکوں کی مدد سے 17گیندوں پر 38رنز بنا آؤٹ ہوئے جبکہ پشاور کے آخری کھلاڑی محمد اصغر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی بنے ۔اسلام آباد کی جانب سے عمران خالد نے 4،رسل نے 3جبکہ عرفان ، سمیع اور بدری نے 1،1شکار کیا ۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی اسلا م آباد یونائیٹڈپاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ منگل کی رات 9بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز سے ہوگا ۔