پاکستان سپر لیگ ،شاہد آفریدی کی صاحبزادیاں والد کے آؤٹ ہونے پر آبیدہ ہو گئیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 فروری 2016 00:33

پاکستان سپر لیگ ،شاہد آفریدی کی صاحبزادیاں والد کے آؤٹ ہونے پر آبیدہ ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے پلے آف میچ میں شاہد آفریدی کی صاحبزادیاں والد کے آؤٹ ہونے پر آبیدہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کو ٹیم کو جیت کے لیے 177رنز کا ہدف ملاتاہم ابتداء میں کامران اکمل کی مزاحمت کے بعد مڈل آرڈر بلے باز مکمل ناکام رہے جس کے بعد توقعات کا بوجھ شاہد آفریدی کے کندھوں پر آگیا ، پشاور زلمی کے کپتان نے میچ کے 18اوور کی پہلی تین گیندوں پر 14رنز بٹور کر پشاور کو کچھ آس دلائی تاہم آندرے رسل کی اوور کی چوتھی گیند پر چھکا لگانے کے چکر میں باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے،پشاور زلمی کے میچ ہارنے اور بالخصوص والد کے آؤٹ ہونے پر شاہد آفریدی کی صاحبزادیاں روتی دکھائی دیں ۔

پاکستان سپر لیگ ،شاہد آفریدی کی صاحبزادیاں والد کے آؤٹ ہونے پر آبیدہ ..