پاکستان سپر لیگ،اسلا م آباد یونائیٹڈ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے بڑے بڑے ”بزرجمہروں “ کو غلط ثابت کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 فروری 2016 01:13

پاکستان سپر لیگ،اسلا م آباد یونائیٹڈ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21فروری- 2016ء)اسلا م آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرکے بڑے بڑے ”بزرجمہروں “ کو غلط ثابت کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے پلے آف کیلئے پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھااور معروف آسٹرولوجسٹ ماموں بھی پشاور کی جیت کی پیشن گوئیاں کر رہے تھے تاہم اسلا م آباد کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس سے ان سب کو غلط ثابت کردیا ۔ یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیڈ کی ٹیم پاکستان سپر لیگ میں اپنے پہلے دونوں میچز ہار گئی تھی۔