حیدر آباد : والدہ کی دوسری شادی ، سفاک بیٹے نے والدہ کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 11:08

حیدر آباد :  والدہ کی دوسری شادی ، سفاک بیٹے نے  والدہ کو قتل کر دیا

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : حیدر آباد میں ایک سفاک بیٹے نے اپنی والدہ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں ایک سفاک بیٹے نے اپنی جنت کو اپنے ہی ہاتھوں سے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی والدہ نے دوسری شادی کی تھی جس پر ماں بیٹے میں تلخ کلامی ہوگئی۔ تلخ کلامی کے بعد ملزم نے طیش میں آ کر اپنی والدہ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :