ایشیاء کپ ،بابر اعظم اور رومان رئیس زخمی ،شرجیل خان ،محمد سمیع کی ٹیم میں شمولیت کا امکان
ذیشان مہتاب پیر 22 فروری 2016 11:11
دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22فروری- 2016ء) ایشاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر رومان رئیس زخمی ہوگئے ہیں ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے میڈیم فاسٹ باؤلر رومان رئیس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں جب کہ مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کی کلائی پر گیند لگنے کے باعث ان کی ایشیا ء کپ میں شرکت مشکو ک ہوگئی ہے جس پر چیف سلیکٹر ہارون رشید نے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد بابر اعظم کی جگہ پاکستان سپر لیگ کی پہلی سنچری سکور کرنے والے شرجیل خان اور رومان رئیس کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد سمیع یا عمر گل کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
ہارو ن رشید کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹ ایک آدھ گھنٹے میں آجائے گی جس کے بعد ان کو ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.