کار حادثے سے قبل 4 اساتذہ کی لی گئی آخری سیلفی سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 11:14

کار حادثے سے قبل 4 اساتذہ کی لی گئی آخری سیلفی سوشل میڈیا پر مقبول

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : سعودی عرب میں ہوئے ایک کار حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے 4 اساتذہ کی حادثے سے قبل لی گئی آخری سیلفی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ضلع اللایتھ دو گاڑیوں میں تصادم ہوا ، حادثے کا شکار ہوئی ایک گاڑی میں 4 اساتذہ سوار تھے ، اساتذہ کی گاڑی نے حادثے کے بعد آگ پکڑ لی، چاروں اساتذہ گاڑی سے باہر نکلنے سے قاصر رہے۔ بعد ازاں سول ڈیفنس ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا لیکن تب تک چاروں اساتذہ جھلس کر جاں بحق ہو چکے تھے۔ چاروں اساتذہ کی سفر پر لی گئی آخری سیلفی سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :