پاکستان ریلوے کی سمجھوتہ ایکسپریس کی معطلی پر بھارتی مسافروں کو مفت سفری سہولیات کی پیش کش

پیر 22 فروری 2016 11:24

پاکستان ریلوے کی سمجھوتہ ایکسپریس کی معطلی پر بھارتی مسافروں کو مفت ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) پاکستان ریلوے حکام کی طرف سے سمجھوتہ ایکسپریس کی معطلی پر بھارتی مسافروں کو مفت سفری سہولیات کی پیش کش کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ہریانہ میں جٹ برادری کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس معطل کردی۔ ریلوے حکام کی طرف سے پاکستان میں موجود بھارتی مسافروں کو مفت سفری سہولیات کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ ان کے ویزے کی معیاد بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی کے بعد بھارتی مسافروں کو روانہ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :