گلوکاری کا فن میری زندگی کا لازمی جز بن چکا اسکے بغیر خود کو نا مکمل تصور کرتی ہوں ‘ شبنم مجید

پیر 22 فروری 2016 12:02

گلوکاری کا فن میری زندگی کا لازمی جز بن چکا اسکے بغیر خود کو نا مکمل ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ گلوکاری کا فن میری زندگی کا لازمی جز بن چکا ہے اسکے بغیر خود کو نا مکمل تصور کرتی ہوں ، کسی بھی شعبے میں مقام حاصل کرنا کوئی زیادہ اہمیت والی بات نہیں بلکہ اس مقام اور درجے کو برقرار رکھنا کام ہے ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔

22 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھریلو معاملات پر پوری طرح توجہ دیتی ہوں ا ور اپنی زندگی کا شیڈول اس طرح سے بنا رکھا ہے کہ نہ تو میری گھریلو ذمہ داریوں میں خلل آئے اور نہ مجھے ریاضت میں کوئی دقت محسوس ہو ۔ شبنم مجید نے کہا کہ مجھے استاد نصرت فتح علی خان ، مہدی حسن اور ملکہ ترنم نور جہاں کی گائیکی نے بہت متاثر کیا ہے اور ذاتی طور پر میری خواہش ہے کہ میں اپنے فن کے ذریعے ان عظیم فنکاروں جیسا رتبہ حاصل کر سکوں ۔