چھٹی مردم شماری کا فارم منظر عام پر آگیا

فارم میں جنس کے خانے میں خواجہ سراوٴں کے لیے آپشن ہی نہیں دیا گیا

پیر 22 فروری 2016 12:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) چھٹی مردم شماری کے فارم میں خواجہ سراوٴں کے لیے کوئی خانہ نہیں رکھا گیا۔ جنس میں صرف مرد اور عورت کا آپشن دیا گیا ہے۔ فارم میں گھرانے کے افراد ، سربراہ سے رشتہ، جنس اور عمر سے متعلق معلومات اکٹھی کی گئی ہیں۔ ازدواجی حیثیت، مذہب ، مادری زبان اور قومیت کاخانہ بھی ہے۔

(جاری ہے)

خواندگی ، تعلیمی درجہ ، کام کی نوعیت بارے بھی فارم میں استفسار کیا گیا ہے۔

خانہ شماری میں رہائشی نوعیت ، گھر کے کمروں کی تعداد بھی پوچھی گئی ہے۔ پینے کے پانی کا ذریعہ ، روشنی اور ایندھن کا ذریعہ بھی معلوم کیا جائے گا۔ فارم میں غسل خانہ ، بیت الخلا کے بارے میں بھی استفسار کیا گیا ہے۔ سوالنامے میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ شہری کون سے ذرائع ابلاغ استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :