Live Updates

اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹرولوجسٹ اور بکیوں کی تمام پیشن گوئیاں غلط ثابت کر دیں

پیر 22 فروری 2016 12:29

اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹرولوجسٹ اور بکیوں کی تمام پیشن گوئیاں غلط ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو ہرا کر پی ایس ایل کے بارے میں تمام پیشن گوئیاں غلط ثابت کر دیں۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اپنے پہلے دونوں میچ ہارنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

تمام آسٹرالوجسٹ پشاور زلمی کی جیت کی پیشن گوئیاں کر رہے تھے لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے اپنی شاندا رکارکردگی سے تمام پیشن گوئیاں غلط ثابت کر دیں۔

جبکہ بک میکرز کی جانب سے بھی پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا اور پی ایس ایل کے تمام میچز فکس ہونے کی باتیں کی جارہی تھی مگر تمام پیشنگوئیاں غلط ثابت ہوئیں ۔ دوسری جانب سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی ٹیلی ویژن ٹاک شوز میں کھلاڑیوں کے بکیوں سے رابطے اور پشاور زلمی کی فتح کے حوالے سے میچ فکسنگ ہونے کی پیشنگوئیاں کی گئیں مگر ثابت غلط ثابت ہوئیں

Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات