پی ایس ایل کی شاندار کامیابی ،اگلا ایڈیشن پاکستان میں کرانے کی تیاریاں
پیر 22 فروری 2016 12:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کی شاندار کامیابی کے بعد پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے پر مشروط رضا مندی ظاہر کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ نے ابتدائی ایڈیشن سے ہی دھوم مچا دی۔ لیگ کے میچز یو اے ای میں ہونے کے باعث پاکستان کے ہوم گراونڈز آباد نہ ہو سکے لیکن کفر ٹوٹنے کو ہے۔
پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے سٹار آل راؤنڈرآندرے رسل کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہوتی ہے تو وہ کھیلنے کو تیار ہیں۔ مایہ ناز آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کہتے ہیں کہ پاکستان میں کھیلنے کیلئے سکیورٹی کلیئرنس مل جائے توانہیں کھیلنے میں کوئی اعتراض نہیں جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.