سندھ میں کھجور کی پراسیسنگ کیلئے پبلک پرائیویٹ شراکت کے تحت پلانٹ آئندہ سیزن تک کام شروع کر دے گا ، سالانہ 4 تا 5 ہزار ٹن کھجور کی پراسیسنگ ہو گی

پیر 22 فروری 2016 12:35

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 فروری۔2016ء) صوبہ سندھ میں کھجور کی پراسیسنگ کیلئے پبلک پرائیویٹ شراکتداری کے تحت 250 ملین روپے کی سرمایہ کاری سے پلانٹ نصب کیا جا رہا ہے جو آئندہ سیزن تک کام کا آغاز کر دے گا جبکہ پلانٹ سالانہ 4تا5ہزار ٹن کھجور کی پراسیسنگ کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں کھجور کی پیداوار کے حوالے سے صوبہ سندھ کا نمایاں مقام ہے جہاں پر جولائی اور اگست میں کھجور کی برداشت کے بعد اس کو کھلے آسمان تلے خشک کیا جاتا ہے جس سے پیداوار کا نقصان ہوتا ہے جبکہ کھجور کی درجہ بندی اور پراسیسنگ کی ناکافی سہولتوں کی وجہ سے بھی پیداوار کا بڑا حصہ ضائع ہو جاتا ہے ۔

جس سے نہ صرف کاشتکاروں کو نقصان ہوتا ہے بلکہ برآمدات بھی متاثر ہوتی ہیں۔ کھجور کی پیداوار اور برآمدات سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ صوبہ میں کھجور کی پراسیسنگ اور سٹوریج کی سہولتوں کی فراہمی اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے لاکھوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :