بنی گالہ بڑی تباہی سے بچ گیا ،بھا ری مقدار میں اسلحہ برآمد

پیر 22 فروری 2016 12:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنی گالہ کو تباہی سے بچا لیا ۔ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ، گھر گھر چھاپوں کے دوران 27 سے زائد مشکوک افراد کو بھی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز ، حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر بنی گالہ اور اس کے نواحی علاقے میں چھاپے مارے اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا برآمد ہونے والے اسلحہ میں چھوٹے اور بڑے تقریباً 30 سے زائد ہتھیار شامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 47 سے زائد گھروں کی تلاشی بھی لی اور 27 سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردی اہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور جرائم میں ملوث افراد کے حراست میں رکھا جائے گا جبکہ بے گناہ افراد کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا جائے گا ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان سے شناختی کارڈ اور دیگر چیزیں بھی برآمد ہوئیں جن میں زیادہ تر افغان باشندے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :