ادکارہ و ماڈل رباب الماس نے اپنی فلم ” فکر ناٹ “ کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا

پیر 22 فروری 2016 12:56

ادکارہ و ماڈل رباب الماس نے اپنی فلم ” فکر ناٹ “ کی تشہیری مہم کا آغاز ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) ادکارہ و ماڈل رباب الماس نے اپنی فلم ” فکر ناٹ “ کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ رباب الماس کی پہلی بطور ہیروئن فلم ” فکر ناٹ “ گیارہ مارچ سے سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ فلم کی ریلیز سے قبل اداکارہ رباب الماس فلم کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وہ الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم گئیں جہاں پرستاوں نے ان کو گھیرے میں لے کر ان کے ہمراہ تصویریں بھی بنوائیں ۔

فلم ” فکر ناٹ “ میں رباب الماس کے مد مقابل نئے ہیرو مدثر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے رباب الماس کا کہنا ہے کہ فلم کی ہدایتکارہ عاصمہ بٹ نے اپنی فلم میں بے پناہ محنت کی ہے اور سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ انہوں نے ایک بڑا رسک لے کر فلم میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروایا ہے اور مجھے اپنے خدا پر مکمل بھروسہ ہے کہ فلم ریکارڈ ساز بزنس کرکے نئی تاریخ رقم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :