ڈیڈپول 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر

پیر 22 فروری 2016 13:01

ڈیڈپول 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء)گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ”ڈیڈ پول“ اس ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہی۔ فلم نے اس ہفتے مزید پانچ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر سمیٹے ۔

(جاری ہے)

ٹِم ملر کی زیر ہدایت بننے والی ڈیڈ پول کی کہانی اسپیشل فورسز سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک تجربے کے نتیجے میں اپنی طاقت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے اور پھر دشمنوں سے بھرپور انتقام لیتا ہے۔

ڈیڈ پول اب تک 23 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز کماچکی ہے۔اینی میٹڈ ایکشن فلم کنگ فْو پانڈا تھری بدستور اپنی پوزیشن دوسرے نمبر پر مستحکم رکھے ہوئے ہے ۔ فلم نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ پچیس لاکھ ڈالر کمائے ۔فلم میں ”پْو“ نامی پانڈا اپنے ساتھیوں سے مل کر دشمنوں سے انتقام لیتا ہے اور اس ہفتے ریلیز ہونے والی ڈراما فلم "رِزن" ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے ۔