نوجوانوں کو اب فلم نگری میں موقع دینا چاہئے‘ سلمان خان

پیر 22 فروری 2016 13:04

نوجوانوں کو اب فلم نگری میں موقع دینا چاہئے‘ سلمان خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے کہا کہ مجھے فلم نگری میں 25 سال ہوگئے اوراب مجھے لگتا ہے نوجوانوں کو موقع دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ دوسروں کو ایوارڈ ملنے پر خوشی محسوس کرتا ہوں ورنہ اس کے علاوہ زندگی میں ایوارڈ کی کوئی اہمیت نہیں جبکہ ایوارڈ شو کی تقریبات میں جانے کا مقصد فلم نگری کے دوستوں سے ملاقات کرنا ہے۔

دبنگ خان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی ایوارڈز کے لیے اپنی نامزدگی نہیں چاہتا کیوں کہ مجھے فلم نگری میں 25 سال ہوگئے اور مجھے لگتا ہے اب نوجوانوں کو موقع دینا چاہئے جبکہ ہمیں ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے نئے چہروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میں باکس آفس پر100 کروڑ کی دوڑ شروع ہونے کے بعد فلم نگری کے خانز ہدایتکاروں کی ترجیح بن گئے ہیں جس کی وجہ سے نئی چہروں کو سامنے آنے کا کم ہی موقع ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :