ہالی ووڈ فلم ”کنڈر گارٹن کوپ ٹو“ کا ٹریلر جاری

پیر 22 فروری 2016 13:07

ہالی ووڈ فلم ”کنڈر گارٹن کوپ ٹو“ کا ٹریلر جاری

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء)بچپن کی یادیں تازہ کراتی ہالی ووڈ فلم ”کنڈر گارٹن کوپ ٹو“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم 17 مئی نمائش کے لیئے پیش کی جائیگی۔کنڈر گارٹن کوپ ٹو 90کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل ہے۔

(جاری ہے)

مووی میں شرارتی بچے دکھائے گئے ہیں جو اسکول ٹیچر کا شرارتوں سے ناک میں دم کردیتے ہیں اور کسی طرح کنٹرول نہیں ہوتے، جبکہ ایف بی آئی ایجنٹ کو اب یہ ٹاسک مل گیا ہے جو مشکل میں پڑ گئے ہیں۔

بچوں نے اپنے نئے ٹیچر کی ایسی درگت بنادی ہے کہ ان کا دو منٹ بھی رہنا مشکل ہو گیا ہے ۔ مووی میں ڈالف لنگرین، سارہ اسٹرینج، بل بیلیمی، اینڈی ٹریکوٹکس اور کیرولین ایڈائر ہنسا ہنساکر لوٹ پوٹ کرنے والے ہیں، جبکہ فلم 17مئی نمائش کے لیئے پیش کی جائیگی۔