شاہ رخ خان کی رئیس 3 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے گی، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہیروئن ہوں گی

پیر 22 فروری 2016 13:13

شاہ رخ خان کی رئیس 3 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے گی، پاکستانی ..

ممبئی ۔ 22 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 فروری۔2016ء) شاہ رخ خان کی نئی فلم رئیس 3 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے گی ۔ بالی وڈ کی نئی کرائم ڈرامہ فلم کی کہانی اور ہدایات راہول دھولاکیہ نے دی ہے جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ،شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔

(جاری ہے)

فلم کے دیگر اداکاروں میں نواز الدین صدیقی ،انیل منگے شامل ہیں ۔فلم کی موسیقی رام سمپتھ نے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :