ایف اے کپ فٹبال، ریڈنگ اور ویٹ فورڈ نے اپنے میچز میں فتح حاصل کر لی
پیر 22 فروری 2016 13:27
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) ایف اے کپ فٹبال میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے میچ میں ارسنل اور ہل سٹی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسری جانب ریڈنگ کی ٹیم ویسٹ بروم سے ٹکرائی۔
(جاری ہے)
دونوں سائیڈز کے درمیان یکطر فہ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
ریڈنگ نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے پچھاڑ دیا جبکہ آخری میچ میں ویٹ فورڈ اور لیڈز یونائیٹڈ کے درمیان زور کا جوڑ پڑا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں ہم پلہ رہیں لیکن دوسرے ہاف میں لیڈز یونائیٹڈ کے اسٹرائیکرسکاٹ ووٹن نے اون گول سے اپنے ہی پاوٴں پر کلہاڑی چلائی اور مخالف ٹیم کو فتح دلا دی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.