جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ۔۔۔۔کھوپڑی میں دھاتی راڈ گھُسنے کے باوجود 24 سالہ نوجوان زندہ بچ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 13:36

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ۔۔۔۔کھوپڑی میں دھاتی راڈ گھُسنے کے باوجود ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء): جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ کھوپڑی میں ایک دھاتی راڈ آر پار ہونے کے باوجود 24 سالہ بھارتی نوجوان زندہ بچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 24 سالہ گڈو ایک تعمیراتی سائٹ پر سیمنٹ مکس کر رہا تھا کہ اچانک چوتھی منزل سے ایک دھاتی راڈ گرا اور گڈو کی کھوپڑی کے آر پار ہو گیا۔ حادثے کے دوری بعد گڈو کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی سر توڑ کوششوں سے گڈو کی جان بچا لی گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گڈو کو مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں 3 ماہ کا عرصہ درکار ہو گا۔ تاہم ابھی گڈو کو ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہی رکھا گیا ہے۔