لاہور : گاڑیوں کے لیے فائل کی بجائے سمارٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی سمارٹ کارڈ سے متعلق آئی ٹی بورڈ سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 13:43

لاہور : گاڑیوں کے لیے فائل کی بجائے سمارٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : گاڑیوں کے لیے فائل کی بجائے سمارٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کے لیے سمارٹ کارڈ متعارف کروانے سے متعلق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے آئی ٹی بورڈ سے ملاقات بھی کر لی۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی کاپی کی جگہ ایک سمارٹ کارڈ ملے گا جس پر گاڑی اور اس کے مالک سے متعلق تمام تر تفصیلات درج ہوں گی۔

ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ سمارٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ جعلسازی کے واقعات کا تدراک کرنے کے لئیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کارڈ کا سائز قومی شناختی کارڈ جیتنا ہو گا جسے بآسانی جیب میں رکھا جا سکے گا۔ ڈی جی ایکسائز نے میڈیا سے گفتگو میں مزید بتایا کہ گاڑی کی فروخت کے بعد کارڈ کا ڈیٹا تبدیل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :