دنیا بھر میں 98 ممالک میں زیر زمین ذخائر سے تیل کی پیداوار حاصل کی جارہی ہیں،پاکستان پیداوار کے حوالے سے 42 ویں نمبر پر

پیر 22 فروری 2016 13:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) دنیا بھر میں 98 ممالک میں زیر زمین ذخائر سے تیل کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے اور پاکستان پیداوار کے حوالے سے 42 ویں نمبر پر ہے۔ توانائی کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ 1980ء میں ملک میں خام تیل کی پیداوار 10ہزار بیرل یومیہ تھی جو 1990ء تک بڑھ کر 60 ہزار بیرل یومیہ تک بڑھ گئی تھی جس میں 2000ء تک خاطر خواہ اضافہ نہ کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن کی تلاش کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف تیل کی ملکی ضروریات کی تکمیل میں مدد ملے گی بلکہ اس سے تیل کی درآمدات میں کمی کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1980ء تک ملک سے پیدا ہونے والا خام تیل مجموعی کھپت کے 10فیصد کے برابر تھا جبکہ اس وقت مجموعی ضرورت کا 23 فیصد تیل پیدا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خام تیل کی پراسیسنگ کیلئے ملک میں ریفائینریز کا نیٹ ورک بھی موجود ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ زیر زمین ذخائر کی تلاش اور پیداوار میں اضافہ کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں

متعلقہ عنوان :