انٹر ڈویژن آل پنجاب سرکل کبڈی چمپیئن شپ 26 فروری کو شروع ہو گی
پیر 22 فروری 2016 13:46
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) کبڈی ایسوسی ایشن اور پنجاب سپورٹس کے زیر اہتمام تین روزہ انٹر ڈویژن آل پنجاب سرکل کبڈی چمپیئن شپ 26 فروری کو کبڈی سٹیڈیم کمال پورسرگودھا روڈ چک نمبر 5 میں شروع ہو گی ۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف مہمان خصوصی ہوگئے چمپیئن شپ میں ملک بھر سے انٹر نیشنل کھلاڑیوں و ٹیموں کے علاوہ پاکستان آرمی ‘ ایئر فورس ‘ نیوی ‘ پولیس ‘ واپڈا ‘مختلف بینکوں کی ٹیموں سمیت دیگر قومی اداروں کی ٹیمیں بھر پور شرکت کریں گی، کبڈی ایسوسی ایشن پاکستان ترجمان نے چمپیئن شپ کی تیاریوں کے حوالے آن لائن سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ چمپیئن شپ کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔
سٹیڈیم میں داخلہ فری ہو گا جبکہ سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات بھی کئے جائیں گے۔(جاری ہے)
اس چمپیئن شپ میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی بھی آمد متوقع ہے جبکہ مہمانان گرامی صوبائی وزیر رانا مشہود ‘ ڈی جی پنجاب سپورٹس عثمان انور ‘ ڈویژنل کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ نسیم نواز ‘ریجنل کمشنر انکم ٹیکس دلشاد احمد ‘ ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ ‘ سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس وقاص احمد ‘ ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق نذیر‘ صدر کبڈی ایسوسی ایشن اقبال ڈار کے علاوہ ملک بھر سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں شرکت کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ چیمیئن شپ کے اختتام پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف‘ صوبائی وزیر رانا مشہود احمد ‘ ڈویژنل کمشنر ‘ سیکرٹری سپورٹس و دیگر اہم شخصیات انعامات تقسیم کریں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.