یوم پاکستان پریڈ کے حوالے سے اسلام آباد میں‌دو ماہ کے لیے کبوتر اُڑانے پر پابندی عائد ، نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 14:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : یوم پاکستان پریڈ کے حوالے سے اسلام آباد میں کبوتر اُڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کبوتر اُڑانے پر پابندی دو ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق بھی فوری طور پر ہو گا۔