ہلالِ احمر نے سانحات میں گراں قدر خدمات انجام دیں، قیام پاکستان سے لیکر ابتک لاکھوں متاثرین کی امداد کی جا چکی ہے

ہلال احمرپاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی کی ترک وفد و سینئر صحافیوں سے گفتگو

پیر 22 فروری 2016 15:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) ہلال احمرپاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی نے کہا ہے کہ ہلال احمر پاکستان قومی ادارہ ہے، اِس کے استحکام اور مضبوطی کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، قدرتی سانحات میں ہلالِ احمر نے غیرجانبداری ، خودمختاری کو برقرار رکھتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اتحاد، مساوات کے تحت بلاتفریق انسانیت کی خدمت کی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے، قیام پاکستان سے لیکر ابتک لاکھوں متاثرین کی امداد کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ترک ریڈ کریسنٹ کے پانچ رکنی وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پر ظہرانے سے خطاب کررہے تھے۔ڈاکٹر سعید الٰہی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ہلال احمر پاکستان نے ایک قومی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد لوگوں میں آفات کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنی ہے تاکہ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں نقصان کا احتمال کم ہو اور صحت مند و محفوظ پاکستان کی منزل حاصل کی جاسکے۔ہر گھر میں ایک فرسٹ ایڈر کا خواب جلد تعبیر پانے والا ہے۔اِس موقع پر سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر پاکستان ڈاکٹر رضوان نصیر نے مستقبل کی حکمت عملی و اقدامات پر بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :