اسلام آباد : وزیر اعظم آفس میں‌دوران تقریب ’ٹھک‘ کی آواز ، وزیر اعظم نواز شریف سمیت تمام شرکا تقریب چونک گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 16:09

اسلام آباد : وزیر اعظم آفس میں‌دوران تقریب ’ٹھک‘ کی آواز ، وزیر اعظم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : وزیر اعظم آفس میں شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ”اے گرل ان دی ریور“ کی رونمائی کی تقریب جاری ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کے تقریب سے خطاب کے دوران اچانک ”ٹھک “ کی آواز آئی جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ وزیر اعظم نواز شریف تقریب سے خطاب میں مگن تھے کہ اچانک آئی اس آواز نے ان کو رُکنے پر مجبور کر دیا۔ ”ٹھک“ کی آواز آتے ہی شرکا تقریب بھی ایک دوسے کا منہ تکنے لگے ۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ آواز کس چیز کی اور کہاں سے آئی تھی۔