عوام خبردار ۔۔۔ پی آئی اے میں سفر کرنے والے مسافروں کی جان کو خطرہ

پی آئی اے انتظامیہ نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 16:18

عوام خبردار ۔۔۔ پی آئی اے میں سفر کرنے والے مسافروں کی جان کو خطرہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : عوام خبردار۔ ۔ ۔ ۔ پی آئی اے میں سفر کرنے والے مسافروں کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سیفٹی آلات کی کمی اور تکنیکی خرابی کے باوجود طیارے کی پرواز میں تاخیر نہیں کی جائے گی ، تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ پرواز کو بروقت اُڑایا جائے گا جبکہ کیبین کریو فنی خرابی کے باوجود بھی پرواز میں تاخیر نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی جنرل مینجر فلائٹ آپریشن ضیا گورچانی نے مذکورہ تحریری ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ جس میں ہدایت کی گئی کہ کسی بھی سیفٹی آلات کی کمی ، تکینکی مسائل یا فنی خرابی کے باعث پرواز کی اُڑان میں تاخیر نہ کی جائے، ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ فنی خرابی کو ٹھیک کرنے کی بجائے محض اس کی شکایت درج کروا دی جائے۔ جبکہ مزید ہدایت کی گئی 36 ہفتے کی حاملہ خاتون بھی سفر کرنے کی اہل ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ غیر ملکی ائیر لائنز میں 27 ہفتے کی حاملہ خاتون کو سفر کی اجازت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :