مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 29فروری کو ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا 10نکاتی ہوگا۔ مردم شماری کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے میں شامل نہیں،کونسل نیشنل میٹرالوجی انسٹیوٹ آف پاکستان کے قیام کے بل اور نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان 2015-25ء پرغور سمیت ایل پی جی کی پیداوار اور تقسیم کی پالیسی 2015ء کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 فروری 2016 16:19

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 29فروری کو ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا 10نکاتی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2016ء) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 29فروری کو ہوگا،وزیراعظم محمد نواز شریف اجلاس کی صدارت کرینگے۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا ایجنڈا 10نکاتی ہوگا۔ایجنڈے کے تحت مشترکہ مفادات کونسل کے کی گزشتہ دوسال کی رپورٹس کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہوگی جبکہ مردم شماری کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح 18مارچ 2015ء میں کونسل کے اجلاس کے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ ایجنڈے میں شامل ہے۔کونسل نیشنل میٹرالوجی انسٹیوٹ آف پاکستان کے قیام کے بل پر بھی غور کرے گی۔نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان 2015-25ء پر بھی غور کیا جائیگا۔ایل پی جی کی پیداوار اور تقسیم کی پالیسی 2015ء کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل۔گیس پیداوار کے 5کلومیٹر میں واقع علاقوں کو گیس کی فراہمی ایجنڈے کا حصہ ہے۔