ہریانہ میں جاٹ برادری نے بھارتی حکومت کی مذکرات کیلئے پیشکش قبول کر لی،حکومت سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ دینے پر متفق ہوگئی ہی،حکومت احتجاجی مظاہرے کے دوران ہلاک افراد کے ورثا کو ہرجانہ ادا کرے۔جاٹ برادری کا مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 فروری 2016 16:45

ہریانہ میں جاٹ برادری نے بھارتی حکومت کی مذکرات کیلئے پیشکش قبول کر ..

ہریانہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2016ء) ہریانہ میں جاٹ برادری نے بھارتی حکومت کی مذکرات کیلئے پیشکش قبول کر لی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاٹ برادری کے رہنماء یشپال ملک نے کہا ہے کہ احتجاج ختم کرنے کیلئے جاٹ برادری کے رہنماؤں میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ دینے پر متفق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اب ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت احتجاجی مظاہرے کے دوران ہلاک افراد کے ورثا کو ہرجانہ ادا کرے۔یاد رہے بھارتی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری پچھلے کئی روز سے نچلی ذات کے لیے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرنے کے حق میں احتجاج کر رہی ہے.جس کے دوران کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں.تاہم اب جاٹ برادری کے احتجاج کو ختم کرنے کیلئے حکومت پیشکش سامنے اآئی ہے جس کو جاٹ برادری نے قبول کرتے ہوئے احتجاج ختم کرنےکیلئے مشاورت شروع کر دی ہے.

متعلقہ عنوان :