اوور 50 ویٹرنز منی ورلڈ کپ
پاکستان ویٹرنز نے انگلینڈ ساؤتھ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
پیر 22 فروری 2016 17:29
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) اوورففٹی ویٹرنز منی ورلڈ کپ کے مقابلے سری لنکا میں شروع ہوگئے۔ نواب عاشق حسین قریشی کی قیادت میں سرے ولیج کرکٹ گراؤنڈ سری لنکا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویٹرنز نے انگلینڈ ساؤتھ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ انگلینڈ ساؤتھ نے پہلے کھیلتے ہوئے 35 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔
ایم حسین نے 61، بی ملر 40، بریتھ ویٹ نے 23 اور اے بٹلر نے 29 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ پاکستان ویٹرنز کی طرف سے دستگیر بٹ نے 1/14، جاوید 1/24، اکرم رضا 1/31 اور جاوید حیات نے 1/39، وکٹ حاصل کیں۔(جاری ہے)
جواب میں پاکستان ویٹرنز نے 25.5 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ ساجد علی 61، راجہ ارشد 36، دستگیر بٹ 66 رنز ناٹ آؤٹ اور نجیب صادق نے 14رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
انگلینڈ ساؤتھ کی طرف سے ٹی ڈوٹن نے 1/20 اور اے بٹلر نے 1/31 وکٹ حاصل کیں۔ جیف سٹریٹ فورڈ، جیوف سینڈ روک امپائر جبکہ کیون بیٹ ہیل اور جون سمتھ نے سکورر کے فرائض انجام دیئے۔ نواب عاشق حسین قریشی اور سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آئندہ آنے والے میچوں میں بھی اسی طرح کے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام بلند کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.