یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر اسلام آباد میں کبوتر بازی پر پابندی عائد

پیر 22 فروری 2016 18:12

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر اسلام آباد میں کبوتر بازی پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کی تیاریوں کے حوالہ سے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت کتوبر بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور دو ماہ تک نافذ العمل رہے گا۔ نوٹیفکشن کے مطابق کبوتر لڑاکا طیاروں کی اڑان کے دوران ان سے ٹکرا کر نقصان کر سکتے ہیں، یوم پاکستان کی پریڈ سے پہلے اور پریڈ کے دن ایئر شو کو محفوظ بنانے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔