غیرت کے نام پر قتل کوئی غیرت کا کام نہیں،روایات کی بھینٹ چڑھانے کے عمل کو کسی طور پر جواز نہیں بنایا جا سکتا، اسلام عورتوں کے حقوق پر خصوصی توجہ کا درس دیتا ہے،شرمین چنائے کے فلم سازی میں نمایاں عالمی اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہے
وزیراعظم نواز شریف کا شرمین کی دستاویزی فلم کی تقریب رونمائی سے خطاب
پیر 22 فروری 2016 18:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کوئی غیرت کا کام نہیں ،روایات کی بھینٹ چڑھانے کے عمل کو کسی طور پر جواز نہیں بنایا جا سکتا، اسلام عورتوں کے حقوق پر خصوصی توجہ کا درس دیتا ہے،تحریک پاکستان میں عورتوں نے بھی مردوں کی طرح شانہ بشانہ کام کیا،پاکستانی بیٹی شرمین عبید چنائے کے فلم سازی میں نمایاں عالمی اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہے ۔
وہ پیر کو وزیراعظم آفس میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’’اے گرل ان دا ریور‘‘کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب رونمائی میں آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے ، وزراء، سفراء سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبیدچنائے کے اقدامات قابل ستائش ہیں، غیرت کے نام پر قتل کوئی غیرت کا کام نہیں ہے،فخر ہے کہ پاکستان کی بیٹی نے فلم سازی میں نمایاں عالمی اعزاز حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ روایات کی بھینٹ چڑھانے کے عمل کو کسی طور پر جواز نہیں بنایا جا سکتا، اسلام عورتوں کے حقوق پر خصوصی توجہ کا درس دیتا ہے، اسلام میں عورتوں اور مردوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، تحریک پاکستان میں عورتوں نے بھی مردوں کی طرح شانہ بشانہ کام کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قائد کے وژن کو پاکستان میں حقیقت بنانا میرا عزم ہے، پاکستانی قوم جانتی ہے کہ جمہوری عمل میں ہی ان کے حقوق کا تحفظ ہو سکتا ہے، وژن 2025 میں عورتوں کی خود مختاری اور ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی، دستاویزی فلم اے گرل ان دی ریور کی رونمائی مسئلے کے حل کیلئے حکومتی عزم کی عکاس ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.