غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو روکنا ہوگا، اس کیلئے قانون میں ترامیم کی ضرورت ہے ، میری نئی دستاویزی فلم ایک لڑکی کے حقیقی واقعہ پر مبنی ہے،آسکر میں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے اعزاز ہے

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کا اپنی نئی فلم کی تقریب رونمائی سے خطاب

پیر 22 فروری 2016 18:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو روکنا ہو گا،میری دستاویزی فلم ایک لڑکی کے حقیقی واقعہ پر مبنی ہے، غیرت کے نام پر قتل روکنے کیلئے قانون میں ترامیم ضروری ہے، آسکر میں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے اعزاز ہے۔

وہ پیر کو وزیراعظم آفس میں اپنی دستاویزی فلم ’’اے گرل ان دا ریور‘‘کی تقریب رونمائی کے موقع پر تقریب سے خطاب اور سرکاری ٹی وی سے گفتگو کر رہی تھیں۔شرمین عبید چنائے نے کہا کہ منتخب سیاسی قیادت نے میرے پیغام کو سنا اور قانون سازی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے خلاف اقدامات کریں گے، میری فلم کی وزیراعظم آفس میں نمائش بہت اہم ہے،فلم کا مقصد لوگوں کو باور کرانا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے کہا کہ اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، اسلام نے عورت کو معاشرے میں اعلیٰ مقام اور کئی حقوق دیئے ہیں۔ آسکر میں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے اعزاز ہے،غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو روکنا ہو گا،میری دستاویزی فلم ایک لڑکی کے حقیقی واقعہ پر مبنی ہے، غیرت کے نام پر قتل روکنے کیلئے قانون میں ترامیم ضروری ہے۔

اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر سمیت دیگر غیر ملکی شخصیات نے کہا کہ عورتوں کو حقوق دے کر قومی ترقی کا خواب حقیقت کا روپ دھار سکتا ہے، وزیراعظم کی طرف سے شرمین عبید چنائے کی حوصلہ افزائی احسن اقدام ہے۔واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے کی فلم آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئی ہیں،شرمین عبید چنائے ایک دستاویزی فلم پر پہلے بھی آسکر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں، شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم کی تقریب رونمائی وزیراعظم آفس میں ہوئی۔ تقریب رونمائی میں وزیراعظم نواز شریف، وزراء، سفراء سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔’’اے گرل ان دا ریور‘‘۔’’دا پرائس آف فارگیونس‘‘ دستاویزی فلم غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :