پاکستان سپرلیگ میں لاہورقلندرکے عمراکمل بیٹسمینوں اور وہاب ریاض باؤلرز میں سرفہرست

بیٹنگ میں روی بوپارہ دوسرے ،شرجیل خان تیسرے اور تمیم اقبال چوتھے نمبر پر موجود ہیں باؤلنگ میں روی بوپارہ دوسرے ،محمد اصغر تیسرے، محمد نواز چوتھے اور شاہد خان افریدی پانچویں نمبر پر موجود

پیر 22 فروری 2016 18:38

پاکستان سپرلیگ میں لاہورقلندرکے عمراکمل بیٹسمینوں اور وہاب ریاض باؤلرز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) پہلی پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)میں ابھی تک ہونے والے میچوں میں لاہورقلندرکے عمراکمل 334 رنز کے ساتھ کامیاب بیٹسمین ،جبکہ پشاور زلمی کے وہاب ریاض 12وکٹوں کیساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔تفصلات کے مطابق کامیاب ترین بلے باز عمراکمل نے7میچوں کی7اننگزمیں83.75کی اوسط سے 334 رنزبنائے جن میں4نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور93رنزہے۔

دوسرے نمبرپرکراچی کنگزکے روی بوپارا نے9میچوں کی 9 اننگز میں 54.83کی اوسط سے330رنزبنائے جن میں2نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور71رنزناٹ آؤٹ ہے۔تیسرے نمبرپراسلام آباد یونائیٹڈکے شرجیل خان نے10میچوں کی10اننگزمیں31.88کی اوسط سے287رنزبنائے جن میں ایک سنچری اورایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور117رنز ہے۔

(جاری ہے)

چوتھے نمبرپرپشاورزلمی کے تمیم اقبال نے6میچوں کی6اننگزمیں66.75کی اوسط سے268رنزبنائے جن میں3نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور80رنزناٹ آ ؤٹ ہے۔پانچویں نمبرپرلاہورقلندرکے کیمرون ڈیلپورٹ نے8میچوں کی8اننگزمیں32.42کی اوسط سے228رنزبنائے جن میں3نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور78رنز ہے۔ دوسری جانبپشاور زلمی کے وہاب ریاض 12وکٹوں کیساتھ کامیاب ترین باؤلر رہے جبکہ روی بوپارہ 11وکٹیں لیکر دوسرے ،محمد اصغر 10وکٹیں لیکر تیسرے اور محمد نواز 10وکٹین لیکر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :