پی ایس ایل کا ملک میں انعقاد‘ دو بڑے کھلاڑیوں کو غیرملکی کرکٹرز کو منانے کا ٹاسک

پیر 22 فروری 2016 18:39

پی ایس ایل کا ملک میں انعقاد‘ دو بڑے کھلاڑیوں کو غیرملکی کرکٹرز کو ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کی شاندار کامیابی کے بعد پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے پر مشروط رضا مندی ظاہر کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ نے ابتدائی ایڈیشن سے ہی دھوم مچا دی۔

لیگ کے میچز یو اے ای میں ہونے کے باعث پاکستان کے ہوم گراونڈز آباد نہ ہو سکے لیکن کفر ٹوٹنے کو ہے۔ پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے سٹار آل راو¿نڈرآندرے رسل کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہوتی ہے تو وہ کھیلنے کو تیار ہیں۔ مایہ ناز آسٹریلوی آل راو¿نڈر شین واٹسن کہتے ہیں کہ پاکستان میں کھیلنے کیلئے سکیورٹی کلیئرنس مل جائے توانہیں کھیلنے میں کوئی اعتراض نہیں جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ نے بھی پی ایس ایل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھاپی ایس ایل پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کے فروغ کا باعث ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے کیلئے کھلاڑیوں کومنانے کی ذمہ داری وسیم اکرم اوررمیزراجہ کوسونپ دی ہے۔

متعلقہ عنوان :